نوازشریف کوسروسزاسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں

نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوسروسزاسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

نوازشریف کو سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایمبولینس نوازشریف کے کمرے کے داخلی راستے پر لگادی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ دیربعد متوقع طور پر نواز شریف کو منتقل کردیا جائے گا جب کہ انکا سامان شفٹ کیا جارہا ہے اورڈسچارج سمری بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

‘استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں’

سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تین بیماریوں پلیٹ لیٹس، دل کا علاج اور خون کی شریانیں بلاک ہونے کا علاج کررہے ہیں۔ نوازشریف کی محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ

ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق دوران علاج دل کا اٹیک ہوا تھا، نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے جب کہ شوگرکنٹرول کررہے ہیں، کچھ ٹیسٹ جنیٹک ہیں جو ابھی کرنے ہیں اوریہ ٹیسٹ بیرون ملک سے ہی ہوں گے، خون کی شریانیں جو بند ہیں اس حوالے سے ٹیسٹ بھی تجویز کئے ہیں تاہم جب تک نوازشریف چاہیں گے ان کا علاج سروسزمیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بیماری کی تشخیص 14 روز گزرنے کے باوجود بھی نہ ہوسکی تھی جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کوبیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں