آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (5th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
05دسمبر جمعرات۔

حمل
کسی دوست یا ساتھی کے ساتھ تفریحی پروگرام بن سکے گا۔ معاملات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کر سکیں گے۔ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا سکیں گے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔

ثور
اہم معاملات نمٹا سکیں گے۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔ کام کے دوران محتاط رہیں۔ حکام بالا کا تعاون رہے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

جوزا
کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ مالی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور نیکی سے طے پائیں گے۔ خوشی نصیب ہو گی۔

سرطان
گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ سفر کے پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔کیرئیر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ کاروباری امور میں بھی مصروفیت رہے گی۔ لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔

اسد
دوستوں کیساتھ پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سنبلہ
خریداری کا موقع ملے گا۔ آرام و سکون نصیب ہو گا۔ فہم و فراست اور دانشمندی سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

میزان
بعض امور میں مفاد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ انہیں نظر انداز کر دینا بہتر ہے۔ کسی مخلص دوست کا تعاون و مدد اندھیرے میں روشنی ثابت ہوگا۔ اچھے اور برے دوستوں کی پہچان ہو سکے گی۔

عقرب
مالی پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔ کسی گھریلو مسئلے کو حل کر سکیں گے۔ زیادہ وقت اہل خانہ کیساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔ رومانوی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

قوس
کسی سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نئے دوست بنانے کا موقع ملے گا۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کا ضمیر غیر مطمئن ہو۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔

جدی
کیرئیر میں بہتری کےلئے کوشاں رہیں گے۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ محنت و لگن ترقی کا پیش خیمہ ہوگی۔ بچوں کے ساتھ ان کے معاملات میں دوستانہ ماحول میں بات کرنے کی کوشش کریں۔

دلو
دور کے مقام سے ملنے والی خبریں خاص اہمیت کی حامل نہ ہونگی۔ بعض نامکمل کاموں کی تکمیل میں رجحان ہو گا۔ ذہنی طور پر مطمئن ہو کر معاملات نمٹائیں۔ ٹیم ورک کا جذبہ اُجاگر ہوگا۔

حوت
کسی دوست یا ساتھی کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ علاوہ ازیں اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ اپنے اصولوں پر قائم رہیں۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ نجی امور نمٹانے کیلئے اچھا وقت ہوگا۔

(Visited 1,014 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں