اتنے دن تک سوشل میڈیا چھوڑنے سےآپ کو کیا مل سکتا ہے؟

Loading...

ماہرین نے اپنی بہت سی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو ڈپریشن کا مریض بنا ریا ہے لیکن اب ماہرین نے ایک نئی ریسرچ سے یہ ایک حیران کن انکشاف کیا ہے.

یونیورسٹی آف کینسس کے ماہرین نے نوجوانوں پر ریسرچ کرنے کے بعد یہ بتایا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک کا استعمال چھوڑ دینے سے نوجوانوں کے ڈپریشن میں کمی یا خوشی میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا.

سوشل میڈیا
فوٹو فائل

تحقیق کے اس عمل کے لیے ماہرین نے نوجوانوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا ایک گروپ کے لوگوں کو ماہرین نے اٹھائیس دن تک سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا .

Loading...

جب 28 دن بعد اس گروپ کا ٹیسٹ کیا گیا تو ماہرین کو یہ بات معلوم ہوئی کہ 28 دن تک سوشل میڈیا سے دور رہنے سے ان کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس طرح وہ پہلے تنہائی کا شکار تھے وہ بعد میں بھی اسی تنہائی کا شکار ہیں ان کی زندگی میں خوشی میں بالکل بھی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی.

ریسرچ ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیفرے ہال کا کہنا تھا کہ ”سوشل میڈیا کا انسان کی خوشی اور تنہائی کے احساس پر اتنا کم اثر پڑتا ہے کہ 28 دن کے بعد بھی دونوں گروپ کے لوگوں میں یہ فرق کرنا مشکل تھا کہ ان میں سے کون سوشل میڈیا سے دور رہا اور کون نہیں۔ “

(Visited 108 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں