بہادر خاتون نے مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔۔ ویڈیو وائرل

بہادر خاتون

اترپردیش: بھارت کی بہادر خاتون نے مسلح ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹ کر انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون 29 مئی کو اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد وہاں پہنچے۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو بھاگنے کے لیے موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے کھڑا رہا تو دوسرا ہاتھ میں پستول لیے خاتون کے پاس آیا اور اُس نے کچھ چھیننے کی کوشش کی۔

خاتون ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹ گئیں اور انہوں نے مقابلہ کیا جس کے بعد مسلح افراد نے وہاں سے بھاگ جانے میں ہی عافیت جانی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی بہادری پر اُن کو داد دی۔

وہ ملک جہاں جنازوں میں نیم برہنہ رقاصائیں بلائی جاتی ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد خاتون سے پیسے چھینے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ واردات کے وقت اُن کے پاس ایک لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔

لکھنؤ کے علاقے اندیرا نگر تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس حکام نے مطابق انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی اور امید ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں