آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (6th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

06ستمبر جمعہ۔ کوئی گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔ صحت بہتر رہے گی۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔اس ہفتے سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا۔

ثور

06ستمبر جمعہ۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ دوران سفر محتاط رہیں۔ ۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے اور اہم معاہدے کریں گے جو بعد میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔

جوزا

06ستمبر جمعہ۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں رجحان ہو گا۔ غصے پر قابو رکھئے اور بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ سواری لے سکیں گے۔ بہن بھائی اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

سرطان

06ستمبر جمعہ۔ کسی تنظیم کے کام میں مصروف رہیں گے۔ اس ہفتے صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ دوستوں کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

اسد

06ستمبر جمعہ۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔

سنبلہ

06ستمبر جمعہ۔ بعض امور میں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ شراکتی کام احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ دوست تعاون کریں گے۔ جس سے بہت سے درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور طبیعت پر سکون رہے گا۔

loading...

میزان

06ستمبر جمعہ۔ کاروبار میں اتار چڑھاﺅ رہے گا۔ جس کی وجہ سے کئی اہم کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔اس ہفتے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے۔ صبر و تحمل سے کام لیں۔

عقرب

06ستمبر جمعہ۔ بعض معاملات میں احتیاط برتیں۔ عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے گا۔ اخراجات میں اضافے کا امکان بھی ہے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

جدی

06ستمبر جمعہ۔ اہل خانہ کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔

دِلو

06ستمبر جمعہ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں سے فکر مند نہ ہوں۔ گھریلو معاملات بہتر ہونگے اور شراکتی کاموں میں فائدہ ہوگا۔ بچھڑے دوست مل سکتے ہیں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے سوچ میں پختگی آئے گی۔

حوت

06ستمبر جمعہ۔ آپ تفریح کے موڈ میں ہوں گے۔ مالی معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا۔

(Visited 542 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں