آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (6th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
06نومبر بدھ۔

حمل
گھریلو امور میں محتاط رہیں۔ خوش نصیبی کچھ فاصلے پر رہے گی۔مسائل اور ٹینشن میں اضافہ‘ جلد بازی سے نقصان۔ غلط فہمیاں جنم لے سکیں گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بھی مسائل کا شکار رہیں گے۔

ثور
کسی ذہنی دباﺅ کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

جوزا
ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ کسی دوست کیساتھ بھی عہد و پیمان ہو سکے گا۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات درپیش رہیں گے۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

سرطان
بعض منصوبوں پر غور اور نظر ثانی کی ضرورت ہو گی۔ جذبات و غصہ قابو میں نہ ہونگے۔ جس کے باعث دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جنس مخالف کیساتھ اختلاف ہو سکتا ہے۔

اسد
آپ کی توجہ و لگن کی ضرورت ہو گی۔ اہم امور خود حل کرنے کی کوشش کریں۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

سنبلہ
عملی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ذہن منتشر رہے گا۔ سیر و سیاحت کا شوق بڑھے گا۔ شریک کار کا تعاون حاصل نہ ہو سکے گا۔

میزان
کام کی زیادتی ذہنی دباﺅ کا باعث بنے گی۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

عقرب
ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ اپنی صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔ مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم ہونے سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔

قوس
نئے مالی معاہدے کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ نئے وسائل خوشی دیں گے۔ بزرگوںسے رہنمائی مل سکے گی۔ حالات میں بہتری آ سکے گی۔

جدی
دوسروں کے ساتھ حکمت عملی سے کام لیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

دلو
فضول خرچی سے کام نہ لیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ ملازمتی امور عدم توجہی نہ برتیں۔ جس سے ذہنی اُلجھاﺅ‘ مسائل درپیش رہیں گے۔ اختلافات قائم ہو سکتے ہیں۔ خواہشات رد ہو سکیں گی۔

حوت
کوئی اہم منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچے راحت کا باعث ہوں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں