آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (6th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
06دسمبر جمعہ۔

حمل
تجدید مراسم ہوں گے۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ خاص طور پر عزیز و اقارب سے متعلق معاملات میں احتیاط برتیں۔ ورزش یا ڈائٹنگ کا پروگرم شروع کر سکیں گے۔ ماضی کے واقعات ذہن پر سوار رہیں گے۔

ثور
اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ دوسروں سے جھگڑنے کی کوشش نہ کریں۔ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا بہتر ہے۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

جوزا
ملازمت، صحت، کاروبار اور سفر کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ دوسروں کو اپنی مقناطیسی شخصیت سے متاثر کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔

سرطان
خاندانی معاملات کو بالکل نظر انداز نہ کریں۔ ساتھ کام کرنے والے افراد سے تعلقات بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔ کچھ ان کی سنیں اور کچھ اپنی سنائیں۔ سماجی معاملات نپٹا سکیں گے۔

اسد
اختلاف رائے کی وجہ سے دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کام کے دوران معاملات محتاط انداز سے طے کریں۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

سنبلہ
خاندان کی بہتری کے منصوبے بنا سکیں گے۔ اِس ہفتے مصروفیت رہے گی۔ مختلف امور میں توجہ درکار ہوگی۔ ترقی کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی مظاہرے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

loading...

میزان
شریک کار کیساتھ اہم امور پر بات چیت ہو سکے گی۔ نئے معاہدے عمل میں آسکیں گے۔ جن پر عملدرآمد مفید رہے گا۔ آرٹ‘ ادب‘ فن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فائدے میں رہیں گے۔

عقرب
ملازمت، صحت اور کاروبار کے امور بہتر ہوں گے۔ کام میں مصروفیت رہے گی۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ صلاحیت نکھر سکیں گی۔ کام کی رفتار بڑھے گی۔ خرید و فروخت سود مند رہے گی۔

قوس
مختلف لوگوں سے مشورے کر سکیں گے۔ اہم فیصلے کے متعلق کوئی مسئلہ کھڑا ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ذہن اور جذبات متاثر ہو سکتے ہیں۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ صحت کا خیال ضرور رکھیں۔

جدی
گھریلو اور کاروباری دونوں امور میں مصروف رہیں گے۔ اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ کیرئیر میں اضافہ کا امکان ہے۔ حالات سازگار ہوں گے۔

دلو
کسی معاملے میں مایوسی کی کیفیت ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی خواہشات کو عملی شکل دینے میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دوست کا تعاون مددگار ثابت ہوگا۔ صحت کے امور کے متعلق مختلف معلومات حاصل ہونگی۔

حوت
تجدید مراسم ہوں گے۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ مشترکہ سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اچانک گھریلو امور میں بعض مسائل کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔

(Visited 1,312 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں