مزیدار ریشمی چکن ہانڈی سے دستر خوان سجائیں

آج اپنے دستر خوان کی رونق کچھ مختلف کھانوں سے بڑھائیں اور ریشمی چکن ہانڈی بنا کر اپنے اہلخانہ کا دل جیت لیں۔

اجزا

مرغی (بغیر ہڈی کے): آدھا کلو

سفید زیرہ (بھنا اور پسا ہوا): 1 کھانے کا چمچ

لہسن ادرک (پسا ہوا): 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ (پسا ہوا): 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

تازہ کریم: 300 گرام

کالی مرچ (کٹی ہوئی): 1 چائے کا چمچ

شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی): 1 عدد

پیاز (باریک کٹی ہوئی): 1 عدد

نمک: حسب ذائقہ

مکھن: 1 کھانے کا چمچ

تیل: آدھی پیالی

ترکیب

دیگچی میں تیل گرم کر کے مرغی کو لہسن ادرک کا رنگ تبدیل ہونے تک بھونیں۔

اس میں دھنیہ، زیرہ، کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔

اب شملہ مرچ اور پیاز ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔

اس میں مکھن اور لیموں کا رس ملا کر چولہا بند کر دیں۔

ایک روٹی کا ٹکڑا دیگچی میں رکھیں اور جلتا ہوا کوئلہ رکھ کر چند قطرے تیل ٹپکائیں اور فوراً ڈھانپ دیں۔

کوئلہ ہٹا کر اس میں کریم ملائیں، مزیدار ریشمی چکن ہانڈی تیار ہے گرما گرم پیش کریں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں