پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک ماڈلز !

ٹک ٹاک 2017 میں بائیٹ ڈینس کی طرف سےمتعارف کی گئی۔ ٹک ٹاک ایپ بہت جلدی عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔ اس ایپ کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے۔ ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور آپ خود بھی اس میں ویڈیو بنا بھی سکتے ہیں۔ شروع میں ٹک

ٹاک ایپ صرف تفریح کے لیے استعمال ہوتی تھی، لوگ گانوں اور فلمی ویڈیو پر لپسنگ کرکے ویڈیو بناتے تھے۔
لیکن اب ٹک ٹاک ایپ پرکچھ گروپ بھی بن گئے ہیں جو ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اپنے مخالفین کا اکاونٹ سسپینڈ کرنے میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔

جہاں ٹک ٹاک پر لڑائی جھگڑا چل رہا ہے وہیں ایک محبت کی کہانی بھی چل رہی ہے۔ کچھ لوگ لڑکے کی طرف سے بول رہے ہیں تو کچھ لوگ لڑکی کی طرف سے لڑکے کو برا بھلا بولتے نظر آنے لگے ہیں۔

Pinky Francis

ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے والی یہ لڑکی ہے تو پاکستانی لیکن دبئی میں رہتی ہے۔ ٹاک ٹاک پر پاکستان میں اب تک اس کے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد 5.2 ملین ہے۔

View this post on Instagram

I always wanted to do this 😍❤️ #pinkifam #russia #visitstpetersburg🇷🇺

A post shared by Pinky J Francis (@pinky_j_francis_) on

Areeka Haq

ٹک ٹاک پر یہ ایک بہت ہی مشہور اور معروف نام ہے ۔ ان کا نک نیم ریکا ہے اور انہیں ٹک ٹاک کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ اریکا کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریکا کے ٹک ٹاک پر .2.3 ملین فین ہیں۔ اگر کسی پاکستانی کا ٹک ٹاک اکاونٹ ہے اور وہ اریکا کو نہیں جانتا ہے تو ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کا ماننا ہے کہ وہ ٹک ٹاک استعمال ہی نہیں کرتا ہے۔

Pretty Alia

پاکستان میں ٹک ٹٓک پرعالیہ اپنی اداکاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد 96K ہے۔
پریٹی عالیہ زیادہ تر ڈراموں اور فلموں کے پر ڈیالگ پر ویڈیوز بناتی ہیں۔ ٹاک ٹاک پر ان کے مخالفین ان کا اکاؤنٹ ہیک بھی کرچکے ہیں۔ ان کے مداح ان کو معصومانہ ایکٹنگ کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

Buggs Bunny

آر جے احمد کو Buggs Bunny بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کا نام Buggs Bunny ہے۔ یہ ٹاک ٹاک پر زیادہ تر چیلنجز میں حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔ یہ ٹاک ٹاک پر اپنے ڈانس کی وجہ سے مشہور ہوئے ہیں۔ ان کے ٖفالورز کی تعداد 345K ہے ۔

ٹک ٹاک کی ایک الگ دنیا !

Reeja Jeelani

ریجا جیلانی پہلے انسٹاگرام پر بہت مشہور تھیں۔ جب انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں تو ان کی ویڈیوز یہاں بھی بہت تیزی سے وائرل ہونے لگیں۔ ریجا جیلانی میک اپ بہت زیادہ کرتی ہیں، کچھ لوگ ان کے میک اپ سے بہت متاثر ہیں اور ان سے کمنٹ میں میک اپ ٹپس بھی پوچھتے ہیں۔ ریجا جیلانی کے ٹک ٹاک پر 430.1K فالورز ہیں.

Pir Ahmed

ٹاک ٹٓک پر پیر احمد ہیں ہر طرح کی ویڈیو بناتے ہیں ۔ کبھی یہ گانوں، فلموں کے Dialogue اور یہاں تک کے یہ سٹیج ڈراموں کے جملوں پر بھی ایکٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر پیر احمد کے فالورز کی تعداد 46.9K ہے.

Nadeem Mubarak

ندیم مبارک ٹک ٹاک پر اپنی نانی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں ۔ یہ لڑکا ٹک ٹاک پر صرف اپنی نانی کی وجہ سے مشہور ہوا ہے اور اس کی شہرت کی دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ اپنے فالورز اور مداحوں کے کمنٹ کا جواب بھی دیتا ہے اور ان کی فرمائش پر اپنی نانی کے ساتھ اپنے مداح کا نام لے کر ان کے لیے ویڈیوز بناتا ہے۔

Nouman Rizwan Khan

بی بوائے جن کا اصل نام نعمان رضوان خان ہے۔ یہ ٹاک ٹاک پر پنجابی، اردو اور انگلش گانوں پر ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کی ایکٹنگ جذباتی ہوتی ہے اور ڈانس کرنے میں ٹاک ٹاک میں ان سے سب ہی پیچھے ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد K58.0 ہے

(Visited 2,913 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں