آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (7th October 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
07 اکتوبر پیر۔

حمل
نجی امور میں محتاط رہیں۔ بحث و مباحثہ کے باعث مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ قوت ارادی مضبوط رہے گی اور قائدانہ صلاحیتیں نکھر سکتی ہیں۔

ثور
کسی مشیر کیساتھ گفتگو مفید رہے گی۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزر سکے گی۔ جذباتی امور میں تیزی رہے گی۔ مالی امور میں بہتری کیلئے خامی جدوجہد کرنا پڑے گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

جوزا
کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکے گا جس سے حالات میں بہتری آ سکے گی۔

سرطان
کاروبار میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ مالی طاقت کا استعمال بے دریغ کرسکتے ہیں۔ ملازم پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے اور شخصیت مزید پرکشش ہو سکے گی۔

اسد
قانونی امور میں مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک تعلیمی اداروںسے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ نصیب یاوری کے شوق میںاضافہ ہوسکے گا۔

سنبلہ
کاروباری مالی پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔ آپکے شراکتی امور اور شریک حیات کیساتھ تعلقات میں رشتے داروں اوراورعزیز و اقارب کا عمل دخل رہے گا۔ محتاط رویہ اپنائیں۔

میزان
ترقیاتی کاموں کا رجحان ہو گا۔ گھریلو امور نپٹا سکیںگے اور سواری سے متعلق پلاننگ کر سکتے ہیں۔ والدین کساتھ تعلقات مستحکم رہیںگے اور ان کو کے کر سفر پر جا سکتے ہیں۔

عقرب
مالی معاہدے طے پا سکیں گے۔ مالی مسائل کے خاتمہ کیلئے جدو جہد جاری رکھے گا اور نئے شروع کئے گئے شراکتی فائدہ مند رہیںگے اور مالی حالت کی بہتری کیلئے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔

قوس
ذہنی دباﺅ کا شکار رہیں گے۔ ہمسائیوں کے تعاون سے حالات بہتر طور پر چل سکیں گے۔ دشمنوں اور حاسد وں کے بد ارادوں کا تدارک کر سکے گا۔ آپکو اُن کے حسد سے محفوظ رکھے گا۔

جدی
کاروباری و صنعتی امور میں بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ وراثتی و کلیم سے متعلقہ امور میں شخصیت دب سکتی ہے اور مالی پریشانی کا امکان ہے۔ دوسروں کو اپنا مو¿قف سمجھا سکیں گے۔

دلو
جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ خواہ مخواہ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ تمام مسائل اس ماہ کے آخر تک بخوبی حل ہو سکیں گے۔

حوت
گھریلو امور میں خاص اضافی توجہ دیں۔ عشق و محبت سے متعلقہ امور حساس رہیں گے۔ خواہشات جنم لے سکتی ہیں۔ مستحکم فیصلے کر سکیںگے۔ سماجی امور سنجیدہ رہیں گے۔ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

(Visited 632 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں