آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (08 June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

08جون ہفتہ۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں، دوسروں پر اپنا اعتماد قائم کریں۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔ 16 کو نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مشترکہ مفاد کے کام میں شرکت کر سکیں گے۔

ثور

08جون ہفتہ۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ کاروباری میدان میں مقابلہ کا رجحان ہو گا۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہو گا۔ بچوں کا تعاون اور سکون میسر ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔

جوزا

08جون ہفتہ۔ حلقہ احباب میں اچھے لوگ شامل ہونگے۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔آپ کام کی زیادتی کی وجہ سے کافی مصروف رہیں گے اور ذہنی دباؤ اور بوجھ محسوس کریں گے۔

سرطان

08جون ہفتہ۔ کسی دور کے مقام سے کوئی خبر موصول ہو گی۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

اسد

08جون ہفتہ۔ دوستوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنائیں گے۔ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ترقی و کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ نجی معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔

سنبلہ

08جون ہفتہ۔ اپنے مالی امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔ قانونی معاملات میں احتیاط برتیں۔ مالی خواہشات کی تکمیل آج کے دن ممکن نہ ہو سکے گی۔ مثبت رویہ کامیابی کی طرف گامزن کرے گا۔

میزان

08جون ہفتہ۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ نئے مالی معاہدے طے پائیں گے۔ جن سے معاشی حالات قدرے بہتر ہوں گے۔ چھوٹے سفر کا امکان ہے۔ اپنی طاقت سے زیادہ کام نہ کریں۔

عقرب

08جون ہفتہ۔ نئے کاروباری معاہدے کر سکیں گے۔ زیادہ کام کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو گا، لہٰذا آرام کے لیے وقت ضرور نکالیں۔ نئے کاروباری معاہدے کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔

قوس

08جون ہفتہ۔ کوئی عزیز آپ کے کردار کی تعریف کرے گا۔ دوستی و سخاوت بڑھے اور سماجی امور بہتر رہیں گے۔ ذمہ دارانہ عہدہ کا حصول ممکن ہے۔ سماجی حیثیت میں اضافہ ہو سکے گا۔

جدی

08جون ہفتہ۔ ٹریفک کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ ملازمتی و منصبی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام بنیں گے۔

دلو

08جون ہفتہ۔ مالی مسئلہ ہو گا۔ آپ کی مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں۔ مخلص احباب کے ساتھ اپنے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

حوت

08جون ہفتہ۔ بعض معاملات احتیاط طلب ہوں گے۔ بیرونِ ملک مقیم عزیز و اقارب آپکے خلاف سرگرمیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دوست اور دشمن کی پہچان ضروری ہے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں