آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
08جولائی پیر۔

حمل
حالات ملے جلے ہوں گے۔ کسی کے ذریعے اچھی خبر سن سکیں گے۔ بچوں کی ضروریات پر خرچ کر سکیں گے۔ تعلیمی امور میں دلچسپی ہو گی بعض معاملات میں شکوک و شبہات پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔

ثور
دور کے مقام سے اہم خبریں ملیں گی۔ کئے گئے معاہدوں اور منصوبوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اہم امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ ملازمتی امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔

جوزا
مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ فون کالز وغیرہ میں مصروف رہیں گے۔ مخلص احباب کا تعاون حاصل ہو گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ احتیاط بہتر ہے۔ شکوک و شبہات کا بھی اندیشہ ہے۔

سرطان
خود اعتمادی بڑھے گی۔ جائیداد کے امور توجہ طلب ہونگے۔ اہل خانہ کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ روز مرہ معمولات میں مصروف رہیں گے۔

اسد
کام میں مصروف رہیں گے۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔اپنی صحت کا خیال رکھیں۔دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ کسی کیساتھ الجھنے یا جھگڑنے کی کوشش نہ کریں۔

سنبلہ
مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ شعبہ تعلیم میں غیر معمولی دلچسپی اور سوچ مثبت رہے۔ خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا جائے گا۔

loading...

میزان
حلقہ احباب میں اچھے لوگ شامل ہوں گے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی خوش اسلوبی سے ہو سکے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ آپ میں قوتِ ارادی اور کام کرنےکی صلاحیت بڑھے گی۔

عقرب
سفر کا پروگرام بن سکے۔ کاروباری حصول کے لےے فائدہ مند ہو گا۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ اچانک سفر پیش آ سکتا ہے۔اگر آپ فضول خرچی سے اجتناب کریں تو خاصی بچت ہو سکتی ہے۔

قوس
دوستوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنائیں گے۔ مالی طاقت کا بے دریغ استعمال اور شراکتی امور میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ذاتی و کاروباری امور میں عجیب و غریب نتائج مل سکیں گے۔

جدی
شراکت داری میں کےے گئے کاموں میں فائدہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ اپنے بنائے گئے منصوبوں سے ناخوش ہونگے۔ سماجی امور میں میں بھی تسلی محسوس نہیں کرینگے۔

دلو
عزیز و اقارب کے معاملے میں محتاط رہیں۔اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کی قابلیت، کامیابی کا حصول، اعلیٰ حکام کے تعاون کا حصول، مقبولیت و شہرت کا حصول بھی ممکن ہو۔

حوت
اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بہتر رہے گا۔ یہ حوصلہ افزائی مفید ثابت ہو گی۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ حساس نوعیت کے معاملات میں احتیاط برتیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں