7th ہم ایوارڈز کی وائرل ویڈیوز !

امریکہ کے شہر ہوسٹن نے 7 ویں  ہم ایوارڈز کا میلہ سجا ہوا ہے پاکستان نی فنکاروں کی شرکت نے اس تقریب کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں

ہیوسٹن میں سجی ہم ایوارڈ کی یہ تقریب پاکستانی انڈسٹری کی شاندار تقریبات میں سے ایک ہے جو کافی عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔ اس تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں  نے معروف و مشہور ڈیزائنرز کے لباس زیب تن کیے۔ اداکارائیں ان لباس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

ہم ایوارڈ کی اس تقریب میں پاکستانی اداکار بھی پیچھے نہ رہے  یاسرحسین اور فرحان سعید اپنے سٹائلش لباس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ۔رہے۔ 7 ویں ہم ایوارڈزکی تقریب جہاں گزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے وہیں ایوارڈز کے دوران پُر لطف، مزاحیہ اور جذبات سے بھرپور کئی مناظرکی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ہم ایوارڈز کے دوران اداکار عمران اشرف کی اسٹیج پرفارمنس جس میں وہ اپنے مخصوص ’’بھولے‘‘ کے کردار میں نظرآرہے ہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اورلوگوں نے نہ صرف عمران اشرف کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ بڑی تعداد میں اس ویڈیو کو شیئر بھی کیا۔

ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

(Visited 1,343 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں