آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th Niv 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
08نومبر جمعہ۔

حمل
اپنے بعض خیالات کو عملی شکل دینے کا موقع ملے گا۔محنت کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اخراجات بڑھیں گے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

ثور
تعلیمی و تحقیقاتی امور میں رجحان ہو گا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ بیوی بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

جوزا
خیالات میں جدت اور انفرادیت آئے گی۔ جذبات قابو میں نہ ہوں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل نہ ہوگا جس سے مسائل بڑھیں گے۔ اخراجات میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

سرطان
کاروباری لحاظ سے زیادہ بہتر رہے گا۔ سخاوت اور دوستی میں اضافہ اور بغیر محنت کے آمدنی ہو سکے گی۔صحت بہتر ہوگی۔ حاسدین زیر ہونگے اور اخراجات میں کمی ممکن ہے۔

اسد
اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ مصروفیت بڑھے گی۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہونگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

سنبلہ
مالی مفاد حاصل ہو گا۔ کاروبار بہتر چل سکے گا۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ‘ حاسدیس نقصانات پہنچا سکتے ہیں۔ آپ کی بات دوسروں پر ااثر انداز ہو گی۔ اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔

میزان
سماجی امور میں بہتری رہے گی۔ نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچیں گے۔ جس سے ڈپریشن میں کمی آئیگی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئیگی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔

عقرب
کوئی اہم شخصیت آپکی محنت کو سراہے گی۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قوس
دوسروں کےساتھ سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ جلد بازی نہ کریں۔اولادکا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

جدی
عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا۔

دلو
خیالات میں بہتری آئے گی۔ آپ کی بات دوسروں پر ااثر انداز ہو گی۔ اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ ذ ہنی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔

حوت
خیالات میں جدت اور انفرادیت آئے گی۔ صحت بہتر رہے گی۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

(Visited 538 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں