جمائما کو جے یو آئی (ف) کے رہنما پر تنقید مہنگی پڑگئی !

جمائما

اسلام آباد : جمائما گولڈ اسمتھ کی جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ پرتنقید ، صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا کے بیان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء کی تنقید کا جواب دیا تھا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمائما نے لکھا کہ بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں، وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ایک اور

loading...
ٹوئٹ میں جمائما نے کہا کہ دیکھتے ہیں کب انہیں میرے دوسرے کزنز، پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے ٹویٹ پر ایک صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب آپ ان کی بیوی نہیں تو کیوں ہر وقت عمران خان کے دفاع میں لگی رہتی ہیں ۔ ؟ا
یک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی انفارمیشن میں اضافہ کرتا چلوں ایسے بے وقوف ہر ملک میں پائے جاتے ہیں، اپنے الفاظ درست کریں جبکہ دیگر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔
(Visited 43 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں