آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (8th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
08 دسمبر اتوار۔

حمل
اہلخانہ کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ پرانے لوگوں سے ملاقات کر سکیں گے۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا۔مالی امور میں توجہ رہیگی۔ شراکتی کام میں حصہ لے سکیں گے۔

ثور
اہلخانہ کے ساتھ معاملات طے پائیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ لیکن اس سے اپنے کام کو متاثر نہ ہونے دیں۔ ماحول میں کچھ بے چینی اور بے سکونی کا عنصر محسوس کریں گے۔

جوزا
ترقیاتی سکیموں میں زیادہ رجحان ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ قانونی امور میں خاصی احتیاط برتیں۔ ذاتی امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

سرطان
دفتری امور میں مصروفیت کی وجہ سے صحت کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔ اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ دوستی میں مزید نکھار آئیگا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

اسد
بچوں کے امور پر توجہ رہے گی۔ خیالات میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔ سفر وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سنبلہ
مالی امور اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ مختلف معاملات میں سو چ سمجھ کر اور ہوش سے کام لیں۔ جلد بازی سے بنتے ہوئے کام بھی بگڑ جائیں گے لہٰذا احتیاط برتیں۔

loading...

میزان
مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ خوراک معاملے میں محتاط رہیں۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔

عقرب
خوشی نصیب ہو گی۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ بعض التواءمیں پڑے ہوئے کام نمٹا سکیں گے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں گھریلو امور میں رجحان رہیگا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

قوس
الیکٹرانک کے سامان میں محتاط رہیں۔ پیغامات کا تبادلہ خیال ہو سکے گا ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ اپنے شیڈول کے مطابق کام کرنے سے اچھے نتائج برآمدہونگے۔ دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔

جدی
الیکٹرانکس کے سامان کی خریداری کا موقع ملے گا۔ مالی امور کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔ گھر کی مرمت عزیز و اقارب سے ملنا جلنا اور دوسرے معاملات میں ذہنی صلاحیتوں سے کام لیں۔

دلو
ٹریفک کے معاملے میں محتاط رہیں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ بعض نئے امور کے متعلق سوالات ذہن میں ابھر سکیں گے۔

حوت
اہلخانہ کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اہم امور میں احتیاط برتیں۔ رومانوی ماحول خوشگوار ہوگا۔ معاملات حسب منشاءطے پائیں گے۔ گھریلو امور میں بہتری آئیگی۔ کاروباری پوزیشن مستحکم رہے گی۔

(Visited 909 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں