گلے شکوے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹ دیاجائے، پرویز خٹک

Loading...

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں بلکہ گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں۔

نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ ممبران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں، بدھ تک ان تقرریوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔

‘گلے شکوے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹ دیاجائے’

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں بلکہ گلےشکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن گلے شکوے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹا دیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی، تمام ارکان قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

Loading...

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملکی ذرائع ابلاغ میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر مسلم لیگ(ن) کے قائد شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے جب کہ  لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہےکہ یہ سب مسلم لیگ (ن) کے خیالی پلاؤ ہیں، ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آرہی، عمران خان وزیراعظم ہیں اور اپنی مدت پوری کریں گے۔

(Visited 59 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں