بگرام ایئربیس پر طالبان کا حملہ، 4 امریکی فوجی ہلاک

بگرام ایئربیس

کابل: بگرام ائیر بیس کے قریب طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

افغان نیوز ایجنسی تولو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے بگرام ائیر بیس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی شناخت 24 گھنٹوں کے بعد ظاہر کی جائے گی جس کے بعد انہیں اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

گورنر عبدالشکور قدوسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ دھماکا خیز مواد سے لیس گاڑی پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قیام امن ناممکن ہے: ٹرمپ

دوسری جانب طالبان نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں امریکی فوج کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 10 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بگرام حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ دہشت گردی کا بیہودہ عمل ہے۔افغان نیوز ایجنسی تولو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے بگرام ائیر بیس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’امریکی فوجیوں نے ہماری حفاظت کے لیے افغانستان میں اپنی زندگی کی قربانی دی ہے تاہم دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل امن قائم کرنے کے لیے ہماری کوششوں کو نہیں روک سکتا۔گورنر عبدالشکور قدوسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ دھماکا خیز مواد سے لیس گاڑی پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں