ہیلز خریدنے کے لیے ان کے نام جاننا بھی ضروری ہے ؟

ہیلز

خواتین فیشن کو لے کر بہت محتاط ہوتی ہیں۔ ہر خاتون کی یہ خواہش ہوتی ہے وہ ہر تقریب میں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آئے اور ہر کسی سے اپنے فیشن کی داد وصول کرے ۔

ہر تقریب کے لیے ان کو میک اپ، کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ہر چیز انہیں نئے انداز اور اپنی پسند کی چاہیے ہوتی ہے۔ جتنا وقت وہ کپڑوں کا انتخاب کرنے میں صرف کرتی ہیں اتنا ہی وقت وہ یہ سوچنے میں لگا دیتی ہیں کی کس سوٹ کے ساتھ کون سا جوتا پہنا جائے جس کو پہن کر ان کی شخصیت میں اضافہ ہو۔ ان کے لیے جوتے کا انتخاب کرنا بھی کسی محاذ سے کم نہیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کے ہیل والے جوتے آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اگر خواتین کے ہیل والے جوتوں کی بات کی جائے تو ان کے الگ الگ نام ہوتے ہیں لیکن ہم میں سے زیادہ تر لوگ اونچی ہیل یا لمبی ہیل والے جوتے ہی کہتے ہیں۔

اگر آپ کسی اچھی دوکان سے ہیل والا جوتا خریدنے کے لیے جائیں تو ضروری ہے آپ کو اس کا نام بھی معلوم ہو۔ آپ کو یہ بتانے کی بجائے کہ وہ جوتا جس کی ہیل پیچھے سے گول اور آگے سے چوڑی ہوتی ہے جس کے اوپر سٹیپ لگی ہوتی ہے اور سائیڈ میں بکل ہوتا ہے اس طرح سمجھانے کی بجائے اس کا نام لے سکیں۔

خواتین جو ہیلز پہنتی ہیں ان کی کئی اقسام بازار میں موجود ہیں، یہ اونچی ہیلز تقریباً 26 اقسام کی ہوتی ہی ہیں۔ جو بازار میں عام طور پر مل جاتی ہیں۔

اسٹیلیٹوز (Stilettos)

شوز کا جو سب سے پہلا اسٹائل ہے وہ Stiletto کہلاتا ہے۔ تقریبا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لمبی اور انتہائی پتلی اس طرح کی ہیل پہنے خواہاں وہ بند جوتوں کے ساتھ ہو یا سینڈل کی صورت میں ہو.

اس طرح کی ہیل کی لمبائی عموماً 1 سے 10 انچ یا ماڈلز کے لیے اس سے بھی زیادہ اونچی ہوسکتی ہے۔ اگر ان ہیلز کی لمبائی 2 انچ سے کم ہو تو انہیں ہیلز کہا جاتا ہے یہ ہیلز اپنی ساخت کے اعتبار سے پرتکلف تقریبات اور خاص موقع پر پہنی جاتی ہیں۔

Photo: File

اگر آپ اپنے لباس کی مناسبت سے پہننا چاہیں تو مختلف رنگوں سے سجی ہوئی ہیلز کا انتخاب کریں یہ دونوں صورتوں میں آپ کے پاؤں میں خوب سجے گی۔

Tip Toe

Photo: File

اس طرح کے سینڈل بھی تقریبات کے لیے انتہائی بہترین ہیں۔ سامنے سے بند نوکیلے طرز کے یہ سینڈل زیادہ تر میٹ میں پسند کیے جاتے ہیں آج کل ان کی کافی جدت دیکھنے میں آئی ہے جو انتہائی عمدہ اور دلکش تاثر پیش کرتی ہے۔

Peep Toe

Photo: File

اس طرح کے سینڈلز کا سامنے والا حصہ اتنا کھلا رکھا جاتا ہے کہ انگوٹھے کا کچھ حصہ نظر آئے اس قسم کے سینڈلز خواہ وہ اونچی ہیل میں ہو یا نیچے ان خواتین کے لیے انتہائی موزوں ہے جن کی انگلیوں پر داغ دھبے یا نشانات ہوتے ہیں۔

ویجز (Wedges)

Photo: File

1930 کی دہائی میں مقبولیت پانے والا یہ سینڈل باقی سینڈرلز کے مقابلے میں نسبتا آرام دہ ہوتا ہے۔ اس کی بناوٹ کچھ اس انداز سے کی جاتی ہے کہ اس کا سول سامنے سے نیچا اور پیچھے سے اونچا ہوتا ہے۔ یہ آجکل کافی مقبول ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا انداز kris gross strap ہے۔

PlatForm

Photo: File

یہ Wedges سے کافی مشابہت رکھتے ہیں اس سینڈل کا سول 1 سے 4 انچ اونچا ہوتا ہے۔ اس طرز کے سینڈلز میں (Ankle strap) کا بہتر ہونا ضروری ہے تاکہ اونچی ہیل پہنے کی صورت میں توازن برقرار رہ سکے۔ عام PlatForm سینڈلز میں تو پورا سول ایک ہی سائز کا ہوتا ہے۔

البتہ اونچی ہیلز کی PlatForm میں ہیلز کی لمبائی سامنے کے حصے کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

Block Heels

ایسی خواتین جو ہیل پہننے کا شوق رکھتی ہیں لیکن وہ یہ چاہتی ہیں کہ سینڈل آرام دہ بھی تاکہ چلنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
ایسی خواتین کے لیے یہ سینڈل مثالی ہے۔ یہ خاصا بولڈ اور فیشن کے تقاضوں کے مطابق ہوتا ہے۔ ان سینڈلز کی ہیل چوڑی ہوتی ہے اس لیے زیادہ آرام دہ ہوتی ہے۔ تقریبات کے علاوہ ان دلکش سینڈلز کو دفتر جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تو پھر دیر کس بات کی ابھی اپنے ذوق اور شوق اور شخصیت حساب سے سینڈل کا انتخاب کیجیے

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں