اکشے کمار آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اکشے کمار

امرتسر میں پیدا ہونے والے بولی وڈ کھلاڑی ہیرو اکشے کمار آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیرو اکشے کمار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں کیا، ان کی پہلی فلم ’سوگندھ‘ تھی، جو اتنی مقبول نہیں ہوئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو 27 سال دینے والے اکشے کمار کو شہرت کھلاڑی فلم سیریز سے ملی، اس سیریز کی پہلی فلم ’کھلاڑی‘ 1991 میں آئی، جس کی ہدایات عباس مستان نے دیں۔

کھلاڑی کی کامیابی نے اکشے کمار کو بولی وڈ کا ایکشن ہیرو بنادیا، اس فلم کی نمائش کے اگلے ہی سال ان کی فلم ’مسٹر بانڈ‘ آئی، جو معروف ہولی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی

Photo: File

دیدار، قاعدہ قانون، وقت ہمارا ہے، سینک، موہرا، تو چور میں سپاہی، اعلان، سہاگ، ایئر لفٹ، رستم، راؤڈی راٹھوڑ، گرم مصالحہ، بے وفا اور یہ دل لگی جیسی فلمیں دینے والے اکشے کمار 2017 میں بولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل رہے۔

اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختصر مدت میں ایک کروڑ روپے کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم ثابت ہوئی، جب کہ گزشتہ برس ان کی آنے والی فلم ’رستم‘ کی وجہ سے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Photo: File

کھلاڑی سیریز کی کامیاب فلموں کے علاوہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ہاؤس فل جیسی رومانٹک کامیڈی فلم سیریز میں بھی کام کیا۔

میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی، ان دونوں نے ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ جیسی فلم میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔

دوسری جانب ساتھی اداکاروں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کی۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں