برطانوی شہزادی نے کس پاکستانی برانڈ کی جیولری کا انتخاب کیا ؟

دنیا بھر میں شوبز سے وابستہ شخصیات تو پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات اور جیولری وغیرہ کو بے انتہا پسند کرتے ہیں لیکن اب برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی پاکستانی جیولری کا انتخاب کیا ہے۔

شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی جس میں شہزادی کے دلکش انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

اس موقع پر شہزادی کیٹ نے ہرے رنگ کے جوڑے کے ساتھ پاکستانی برانڈ ’زین‘ کی خوبصورت جیولری کا انتخاب کیا۔ اس حوالے سے زین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی کہ برطانوی شاہی شہزادی کا اپنی جیولری کے لیے پاکستانی برانڈ کا انتخاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔

View this post on Instagram

It is a true honour for us that ZEEN was chosen by the honourable Duchess of Cambridge Kate Middleton to complement her look for an event with His Highness Prince Aga Khan. We cannot find the words to express our gratitude to have been a part of the prestigious occasion. At ZEEN, we practice the philosophy of creating designs that are relatable for women around the world. We are over the moon to have Her Royal Highness sport our ceramic drop earrings as she owns a unique sense of style shining through the accessories she opts for. Her support for high street brands reflects her humble personality. Our Dazzling Ceramic Drop Earrings which were part of our Eid 2019 Collection were sold out within a few minutes of the event. #zeenwoman #katemiddleton #gracedbytheroyals #instylemagazine #hapersbazaar #dawnimages

A post shared by ZEEN (@thezeenwoman) on

پوسٹ میں شہزادی کیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے ’زین‘ کی عید کلیکشن 2019 میں سے جیولری پسند کی ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

(Visited 32 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں