آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (9th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

09 نومبر ہفتہ۔ کاروباری کے سلسلے میں سفر پیش آ سکتا ہے۔جذبات پر قابو نہ رہے گا جس سے غصہ اور دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جنس مخالف کیساتھ اختلاف ہو سکتا ہے۔ مالی معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔

ثور
09 نومبر ہفتہ۔ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

جوزا

09 نومبر ہفتہ۔ دوستوں اور اہلخانہ کےساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ محبت اور آرٹ سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ خواہشات پیدا ہو سکیں گی۔ دوست مددگار رہیں گے۔

سرطان

09 نومبر ہفتہ۔ نئی منصوبہ بندی کرتے وقت محتاط رہیں۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئےگی۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔

اسد

09 نومبر ہفتہ۔ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے ۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔

سنبلہ

09 نومبر ہفتہ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بڑھیں گے۔ محبت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ ذ ہنی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ جگہ کی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوگی۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

میزان

09 نومبر ہفتہ۔ خوش اخلاقی سے کام لیں۔ بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔

عقرب

09 نومبر ہفتہ۔ شراکتی کاموں میں محتاط رہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔

قوس

09 نومبر ہفتہ۔ نیا کام شروع کرنا نیک رہے گا۔ سوچ میں پختگی آئے گی۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پہلے سے مزید بہتر طور پر فرائض انجام دے سکیں گے۔ حالات قدرے سازگار رہیں گے۔

جدی

09 نومبر ہفتہ۔ گھریلو معاملات میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔ دوستوں کے ساتھ سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

دلو

09 نومبر ہفتہ۔ مالی لین دین کرتے وقت حکمت عملی سے کام لیں۔ جگہ کی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوگی۔شخصیت میں نکھار آئے گا۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔

حوت

09 نومبر ہفتہ۔ دوستوں اور اہلخانہ کےساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

(Visited 65 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں