آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (9th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
09دسمبر پیر۔

حمل
ذاتی صلاحیتوں کا امتحان اور مسائل کا حل ضروری ہو گا۔ ٹیکس وغیرہ کے معاملات زیر غور رہینگے۔ مالی امور پر نظر رکھیں۔ نئی سرمایہ کاری منافع بخش رہےگی۔ وقت کا ضیاع مت کریں۔

ثور
سکون نصیب ہو گا۔ ذاتی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ مل جل کر کام کرنے سے کامیابی نصیب ہوگی۔ مشترکہ کوشش کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔ مالی معاملات میں منافع کا رجحان ہوگا۔

جوزا
کاروباری حالات میں مدوجزر کا امکان ہے۔ صحت ‘ ملازمت اور سفر کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خواہشات کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ نئے معاہدے زیر غور رہیں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

سرطان
سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ دوسروں سے اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ باتوں سے زیادہ عملی کام پر دھیان دیں۔ نئے مختلف تجربات ہو سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

اسد
خرید و فروخت کے لےے یہ وقت موزوں نہیں ہے۔ سنجیدہ اور حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ غیر متوقع حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ نئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

سنبلہ
ذہنی و جسمانی مشقت کو کم کر دیں۔ زیر غور منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ لوگوں سے تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ میٹنگ نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ مختلف لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مہمانوں کی آمدو رفت لگی رہے گی۔

Loading...

میزان
کسی معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عزیز و اقارب کیساتھ اچھا گزرے گا۔ نئی راہیں استوار ہونگی۔ ذاتی نوعیت کے معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

عقرب
حالات بہتر ہوں گے۔ مالی حساب کتاب بہتر طور پر ہو سکے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہو نگے۔ تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ شراکتی امور منافع بخش رہیں گے۔

قوس
نجی امور میں غافل نہ ہوں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں ۔ کام کے دوران نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جس سے رومانوی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

جدی
اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ شریک حیات سے تعاون سے پیش آئیں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم رہے گا۔

دلو
رومانس کا موقع ملے گا۔بیرون ملک مقیم رشتے داروں سے رابطہ رہے گا۔ دوسروں کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کر سکیں کے۔ پیشہ ورانہ امور میں مصروف رہیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔

حوت
خریداری کا موقع ملے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہےگا۔ مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔

(Visited 1,259 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں