برف سے بنا ہوا ہوٹل عوام کے لیے کھو ل دیا گیا

برف

فن لینڈ میں برف سے بنا ہوٹل عوام کے لئے کھو ل دیا گیا جہاں سیاحو ں کی آمدورفت کا سلسلہ شر وع ہو گیا ہے۔

فن لینڈ کے ٹھنڈے علاقےLapland میں قائم اس منفر د ہو ٹل کی تعمیر میں سینکڑوں ٹن بر ف استعما ل کی گئی ہے جس کی راہداریوں اور کمر وں سمیت تمام آرائشی اشیا ء بھی مکمل طور پر برف سے ہی تیا ر کی گئی ہیں۔

اس منفردہوٹل میں جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیےجاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف سے بنائے گئے ہیں۔

برف
فوٹو فائل

ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہو ٹل میں نہ صرف رہا ئش کے لئے کئی کمرے بھی موجود ہیں بلکہ ڈائننگ ایریا، کافی ایریا اور پلے ایریا سمیت برف کا چرچ بھی اس ونڈر لینڈ میں بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کے لیے سوئس ہوٹل کی انوکھی سروس

 اس حیرت انگیز اور دلکش ہو ٹل کو ہر سال سرد مو سم کے آتے ہی تعمیرکیاجاتا ہے جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہو جا تا ہے جہاں آرائشی سامان سے لے کر کراکری، کرسیاں، ٹیبل اور یہاں تک کے در ودیوار سمیت ہر شے مکمل طور پر برف سے بنی ہوئی ہے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں