مصر کا مسلمان کھلاڑی افریقہ کا بہترین فٹ بالر قرار

فٹ بالر

قاہرہ: مصر کے اسٹار فٹ بالر ایک اور ایوارڈ لے اڑے، محمد صلاح نے افریقہ کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد صلاح مسلسل دوسرے سال افریقہ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے فٹ بالر بن گئے۔

سینیگال میں ہونے والی کنفیڈیشن آف فٹ بال ایوارڈ کی تقریب میں مصری کھلاڑی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ گزشتہ سال لیورپول کو فائنل تک پہنچانے میں محمد صلاح کا اہم کردار تھا۔

انگلش پریمئیر لیگ کے رواں سیزن میں محمد صلاح کے تیرہ گولز کی بدولت لیورپول پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ یاد رہے کہ محمد صلاح کو مصر میں اسٹار کا درجہ حاصل ہے، عام خیال ہے کہ اپنے آبائی وطن میں محمد صلاح صدر مملکت کے بعد مقبول ترین شخص ہیں۔

مزید پڑھیں: مصری فٹ بالر محمد صلاح کے مجسمے کی تیاری

محمد صلاح برطانیہ میں بھی ہر دل عزیز شخصیت ہیں، بالخصوص لیوپورل کے مداحوں کے لیے وہ ہیرو ہیں۔

اس کیٹیگری میں محمد صلاح کا مقابلہ مراکو کے کپتان بینتیا، سینگال کے کوئیلیبیلی، سینگال کے فارورڈ مینی، الٹلانٹو میڈریڈ کے مڈ فیلڈر پارٹی سے ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں