آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکی وزیراعظم عمران سے ملاقات

وزیراعظم عمران

دبئی: وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے سے ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

loading...

عمران خان کی ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور دیگر حکام کے ساتھ ایک روزہ دورے پر دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے سے قبل کہہ چکے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے ایسی شرائط طے ہوں جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں