آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
10مئی جمعہ۔

حمل
آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ امور حسب منشاء طے پائیں گے۔

ثور
شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ مالی معاملات میں ایک دوسرے سے مشورہ ضروری ہے۔ سیرو تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

جوزا
بعض کاموں میں وقتی رکاوٹ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ گھریلو معاملات حسب منشا طے کرنے کا موقع ملے گا۔ ترقی کی راہیں استوار ہوں گی۔ آپ دور کے مقام سے رابطہ کر سکیں گے۔

سرطان
نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ مالی سکیموں میں سرمایہ لگانے کا موقع ملے گا۔ نجی امور کو نمٹا سکیں گے۔ دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں، معاملات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسد
بعض کاموں میں جلد بازی نہ کریں۔ سوچ سمجھ اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ کسی اہم شخصیت کا تعاون حاصل ہو گا۔ آپ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ گزشتہ منصوبوں پر عملدر آمد کا موقع ملے گا۔

سنبلہ
بعض گزشتہ بنائے گئے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔ کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ اندرون خانہ کوئی مسئلہ توجہ طلب ہو گا۔ آپ کسی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے۔

loading...

میزان
ضروری نہیں کہ ہر سنی جانے والی بات سچ ہو۔ کسی نئے پراجیکٹ کے سلسلے میں مصروف ہوں گے۔ دیگر مشاغل میں دلچسپی بڑھے گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ مصروفیت اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔

عقرب
مالی امور درپیش ہوں گے۔ حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں ورنہ گھر کا بجٹ خراب ہو گا۔

قوس
کسی منصوبے کو عملی شکل دے سکیں گے، شریک کار اور آپ محنت و لگن سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ملازمت کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اچھی چانس ملنے کی توقع ہے۔

جدی
آپ کام کی زیادتی کیوجہ سے مصروف رہیں گے۔ بعض امور میں کچھ ردو بدل کر سکیں گے۔ آپکے ارادوں میں مضبوطی آئے گی۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ کسی نئے منصوبے کے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔

دلو
مالی آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ سماجی یا دوسرے معاملات میں وقت ضائع نہ کریں۔ آپ انفرادی طور پر کام کر سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے۔

حوت
کوئی نیا کام شروع کرنے کا فیصلہ کر سکیں گے۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ آپ کاروباری امور کی زیادتی میں سے گھریلو معاملات کے لیے بھی وقت نکالیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں