آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10 June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

10جون پیر۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ بعض معاملات حسب منشا طے پائیں گے۔ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے بہترین دن ہے۔ کسی اجتماعی محفل میں شریک ہو سکیں گے۔ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔

ثور

10جون پیر۔ ضروریات زندگی کی خرید کر سکیں گے۔ اپنی کسی من پسند چیز کی خریداری کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ مصروفیات میں اضافہ ہو سکے گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

جوزا

10جون پیر۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ آپ اپنے مثبت خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے متعلقہ خفیہ امور بہتر طور پر انجام دے سکیں گے۔ وراثت کے ذریعے فائدہ کا حصول ممکن ہے۔

سرطان

10جون پیر۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ حالات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ صحت اور ملازمت کے امور بہتر ہوں گے۔ آپکی اصول پسندی آپ کو فائدہ دے گی۔

اسد

10جون پیر۔ اہل خانہ کیساتھ وقت گزار سکیں گے۔ گھریلو امور میں سکون و خوشی محسوس کریں گے۔ ذریعہ معاش سے متعلق امور پریشانی لا سکتے ہیں۔ ذاتی امور بھی طاقت کے استعمال سے عاری نہ ہوں گے۔

سنبلہ

10جون پیر۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ سلے سکیں گے۔ گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ دوست احباب کیساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ خریداری کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

میزان

10جون پیر۔ آپ کاروبار میں سنجیدگی اختیار کریں اپنی طرز زندگی میں سادگی اپنائیں۔ آپ مستقبل کے متعلق منصوبہ بند کر سکیں گے۔ کسی معاملے میں مایوسی کا سامنا ہو گا لیکن آپ اپنی ہمت سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

عقرب

10جون پیر۔ اچھی خبر ملے گی۔ سفر کا پروگرام بنے گا۔ آپ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ آپ کے خیالات میں تبدیلی آئے گی۔ روشن خیالی پید اہو گی۔ آپ اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔

قوس

10جون پیر۔ آپ گھریلو ضرورت کی کوئی الیکٹرانک چیز خرید سکیں گے۔ کسی بھی سنی سنائی بات پر بغیر تصدیق کے ہرگز عمل نہ کریں۔ ترقی و کامیابی کے لیے محنت سے کام کریں۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (08 June 2019)

جدی

10جون پیر۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے منصب کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ آپ سماجی حلقوں میں عزت و شہرت حاصل کر سکیں گے۔

دلو

10جون پیر۔ کاروباری مصروفیت رہے گی۔ تعلیمی و ادبی سرگرمیوں میں کامیابی نصیب ہو گی۔ کام میں مصروف رہیں گے۔ رومانوی امور توجہ طلب ہوں گے۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔

حوت

10جون پیر۔ کوئی گھریلو مسئلہ ذہنی پریشانی اور غصے کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی ساتھی یا فرد کی گفتگو دل آزاری کا باعث ہو سکتی ہے۔ کاروباری امور بغیر مشاورت کے طے مت کریں۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں