آئندہ 36 گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

بحیرہ عرب

کراچی: بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، ہوا کا شدید دباؤ کراچی کےجنوب میں 1500 کلومیٹردورہے، ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید  دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں1500 کلومیٹردور ہے جبکہ ابتدائی طورپرطوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

مکنہ طوفان سے بچنےکےلیے محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کردی  ہے ، جس میں ماہی گیروں کو گہرےسمندر میں نہ جانےکی  ہدایت کی ہے جبکہ کہا ممکنہ طوفان پر متعلقہ ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، کراچی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تیکارڈ کیا جاسکتا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بہاولپور،جھنگ، جہلم سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس کا ہندسہ عبور کر گیا۔

سکھر،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد،موہنجوداڑو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گرمی غضب ڈھا رہی ہے، معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جبکہ تربت، سبی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے شدیدگرمی میں باہرنکلناضروری ہوتو سرڈھانپ کرنکلیں، پانی کااستعمال بڑھادیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں