جنگلات کی اہمیت

ہم سب اپنی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کو اچھے سے جانتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود بھی ہم انھیں ختم کر کے اپنے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔

دنیا کی خوبصورتی اور بنی نوع انسان کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں درخت سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سب سے بڑی بدقسمتی کی بات تو یہ بھی ہے کہ پاکستان میں جنگلات کی پہلے سے ہی بہت کمی ہے اور یہ سب جانتے ہوے بھی ان درختوں کی کٹائی بے دردی کے ساتھ پاکستان میں جاری ہے۔

فوٹوفائل

اسکی سب سے بڑی وجہ دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لکڑیوں سے آگ جلانے پر مجبور ہیں اور لکڑی کی کٹائی کی وجہ سے جنگلات میں تیزی سے کمی ہوتی جارہی ہے ۔

فوٹوفائل

ہم اپنی آکسیجن کا اہم ترین ذریعہ اپنے ہاتھوں سے برباد کر رہے ہیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر اپنے لیے صحت بخش فضا کے دروازے خود سے بند کرتے جا رہے ہیں۔

فوٹوفائل

حکومت اور عوام کو چاہیے کہ وہ شجر کاری پر زور دیں اپنے ملک اور اپنے ماحول کو صحت بخش بنائیں۔ جنگلات چونکہ سیلابی پانی کی رفتار کم کرتے ہیں اور زمین کو کٹاﺅ سے بچاتے ہیں اور زمین کی ذرخیزی کو قائم رکھتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی جنگلات کاٹے جائیں تو خالی ہو جانے والی جگہ پر نئے درخت لگائیں تاکہ جنگلات کا رقبہ کم نہ ہونے پائے۔

(Visited 1,029 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں