آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

10جولائی بدھ۔ سفر کرنا مفید رہے گا۔ اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کر لینا بہتر رہے گا۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ قوت ارادی بڑھے گی۔ آرام کیلئے وقت نکالنا ضروری ہے۔ شکوک و شبہات کا بھی اندیشہ ہے۔

ثور

10جولائی بدھ۔ گھریلو معاشی حالت بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کاروباری ساکھ متاثر نہ ہونے دیں۔ کام کاج میں توجہ دیں۔ سیر و تفریح کا موقع ملے گا۔

جوزا

10جولائی بدھ۔ شراکتی کام میں حصہ لینا مفید رہے گا۔ حلقۂ احباب کی وساطت سے سماجی زندگی میں عزت و توقیر، عزیز و اقربا سے مادی فوائد اور دوسروں کے تعاون سے اہم کام مکمل کر سکیں گے۔

سرطان

10جولائی بدھ۔ مالی لحاظ سے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہو گا۔ آپ کی محنت و توجہ ترقی و کامیابی کی راہ ہموار کرے گی۔ گھریلو امور میں خاص توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

اسد

10جولائی بدھ۔ شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ مالی معاملات میں ایک دوسرے سے مشورہ ضروری ہے۔ فریقین کے مابین شکوک و شبہات کا ازالہ ہو سکے گا۔

سنبلہ

10جولائی بدھ۔ اپنے ساتھی کے ساتھ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہونے موقع ملے گا۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کیساتھ وراثتی و کاروباری امور پر اہم مذاکرات ہو سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

میزان

loading...

10جولائی بدھ۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ آپ اپنے مثبت خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کام کی زیادتی کیوجہ سے مصروف رہیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کرنا منفعت بخش رہے گا۔

عقرب

10جولائی بدھ۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپکی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ گھریلو امور میں بہتری آئیگی، کاروباری پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔

قوس

10جولائی بدھ۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ بعض معاملات حسب منشاء طے پائیں گے۔ گھریلو امور میں دلچسپی رہے گی۔ ضروریاتِ زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

جدی

10جولائی بدھ۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، بعض امور میں جذباتی ہونیکی کوشش نہ کریں۔ جذباتی امور میں غفلت نہ برتیں۔ خاص کر شریک کار یا اہلخانہ کیساتھ ٹھنڈے دماغ سے پیش آئیں۔

دلو

10جولائی بدھ۔ آپ کاروبار میں سنجیدگی اختیار کریں۔ اپنی طرز زندگی میں سادگی اپنائیں۔ ورنہ مالی تنگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ فنکارانہ صلاحیتوں کا برملا اظہار ہو سکے گا۔

حوت

10جولائی بدھ۔ دفتری امور میں توجہ رہے گی۔ بعض امور میں شریک کار کا ساتھ رہے گا۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ اور شراکتی امور میں شریکِ کار کیساتھ تعاون کریں۔ کوئی گھریلو مسئلہ سر اٹھا سکتاہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں