امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر ٹویٹر حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ٹویٹر پر ہدف بنایا اور اس پر امریکا سے آنے والی مصنوعات (درآمدات) کو غیر منصفانہ طور پر روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انھوں نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘‘ بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے ہیں لیکن اب یہ اقدام مزید قابل قبول نہیں’’۔ صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ان کی چین کے ساتھ پہلے ہی گزشتہ ایک سال سے تجارتی جنگ جاری ہے اور وہ اس کا حل چاہتے ہیں۔

انھوں نے اسی سال بھارت کو حاصل بعض تجارتی مراعات سے محروم کر دیا تھا۔ ان کے تحت بھارت اپنی بعض برآمدات کو ڈیوٹی فری امریکا بھیج سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی ساختہ اشیا کو وسیع تر رسائی دینے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے اس کو بھی ڈیوٹی فری برآمدات کی دی گئی چھوٹ واپس لی جا رہی ہے۔ بھارت امریکی صدر کی جانب سے گزشتہ سال سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر عائد کردہ محصولات سے بھی متاثر ہوا تھا اور اس نے دنیا کے تیس دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

بھارت میں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے قتل و غارت

بھارت نے گزشتہ ماہ امریکا کی دسیوں مصنوعات پر ڈیوٹیاں نافذ کر دی تھیں۔ ان میں ریاست کیلی فورنیا سے آنے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے بادام، پھل اور خشک میوہ جات بھی شامل تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں