امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جسٹس مقرر

چیف جسٹس

واشنگٹن : امریکی حکام نے فلسطینی نژاد قانون دان کو پیٹرسن شہر کا چیف جسٹس مقرر کردیا، عبدالمجید امریکہ میں چیف جسٹس تعینات ہونے والے پہلے فلسطینی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جسٹس کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہمقبوضہ فلسطین کا علاقہ رام اللہ امریکا میں چیف جسٹس تعینات ہونے والے عبدالمجید کا آبائی شہر ہے، انہوں نے برسوں امریکا میں بحیثیت پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دیں اس کے بعد پانچ سال تک سٹی جج بھی تعینات رہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے لاعلمی کا اظہار

یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں