دنیا کی ایسی جگہ جہاں عورت نہیں جاسکتی !

عورت

 دنیا کوعورت کے بغیر ایک ایسی تصویر کہا گیا ہے جس میں کوئی رنگ نہ ہو۔ قدرت نے بھی کسی انسان کی زندگی میں عورت کی اہمیت کو مسترد نہیں کیا ہے۔

دنیا میں قول مشہور ہے کہ ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے یا پھر دنیا میں ہونے والی سب سے زیادہ جنگیں صرف عورتوں کی وجہ سے لڑی گئیں، لیکن دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں آج تک کسی عورت نے قدم نہیں رکھا ہے۔ دنیا میں ایسے مقامات ہیں جہاں خاص مذہب ، رنگ‘ نسل کے لوگوں کا داخلہ منع ہے لیکن خواتین کے داخلے پر مخصوص پابندی یونان کے قریب واقع ایک صوبہ میں لگی ہوئی ہے۔

loading...

یہاں عورت تو کیا گذشتہ ایک ہزار برسوں میں کوئی مادہ جانور بھی داخل نہ ہوسکا۔ جزیرہ نما یونان میں ’’ماونٹ ایتھوس‘‘ نامی ایک پہاڑی ہے اس پر 800 عیسوی سے قدامت پسند عیسائیوں کا قبضہ ہے۔ آرتھوڈکس عیسائی اس پہاڑی کو ایک مقدس مقام مانتے ہیں اور یہ علاقہ عیسائیوں کے اس طبقہ میں اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنا کہ کیتھولک وٹیکن کو وہ مانتے ہیں۔

اس علاقے میں دنیا بھر سے آرتھوڈکس عیسائی راہبانہ تربیت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ اس پہاڑی پر کسی بھی شخص کو بلا اجازت داخل ہونے یا گھومنے پھرنے پر پابندی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں صدیوں سے کوئی خاتون داخل نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں