ای میل لیک کے معاملے پر امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کا استعفیٰ

برطانوی سفیر

لندن: ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم دروکھ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی سفیر کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

بھارتی ائیرلائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب 549 کروڑ کا نقصان

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیکنگ کےمعاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنادیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں