نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کی کوچنگ پر نظریں جما لیں

لاہور: نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کی کوچنگ پر نظریں جما لیں، بھارتی لیگ کو گڈ بائے کہہ دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے، مکی آرتھر کی خالی سیٹ پر آنے کے لیے مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے بھی درخواست دیں گے۔

چوالیس سالہ مائیک ہیسن نے بھارتی لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، مائیک ہیسن نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں