آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th Oct 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
10اکتوبر جمعرات۔

حمل
کسی دوست سے غیر متوقع خبریں ملیں گی۔ اپنے ذاتی کاروبار یا کاروباری امور نمٹاتے وقت

ثور
آپ کے کیرئیر میں اضافہ کا امکان ہے۔ نجی معاملے میں احتیاط برتیں۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ کسی قریبی دوست کی وساطت سے خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔

جوزا
گذشتہ بنائے گئے منصوبوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ کیرئیر میں بہتری کے امکان موجود ہیں۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی اور نئی راہوں کی تلاش کیلئے سفر کر سکیں گے۔

سرطان
شریک کار یا ساتھی کےساتھ مالی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ عزیز واقارب و رشتے داروں کیساتھ معاملات میں الجھائے رکھے گا اور اہم شراکتی امور طے کرنے کے مواقع حاصل ہو سکیں گے۔

اسد
شریک کار کیساتھ لین دین کرتے وقت حکمت عملی سے کام لیں۔ حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ خواہ مخواہ کے مسائل اور پریشانیوں کو دعوت دے گا جس سے شخصیت اثر انداز ہو گی۔

سنبلہ
کام کے سلسلے میں مصروفیت بڑھے گی۔مصوفیت کے باعث شریک حیات کو وقت نے دے سکیںگے جس سے حالات میں تناﺅ کا امکان ہے۔ شریک حیات کو وقت دینے کی کوشش کریں۔

میزان
افسران بالا سے اہم معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔ رومانوی امور میں بہتری آئےگی۔ عزیز و اقارب اور رشتے داروں کیساتھ وراثتی مسئلہ پر بات چیت ہو سکے گی۔

عقرب
کاروباری اور گھریلو دونوں امور میں ذمہ دارانہ رجحان رہےگا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ خواہ مخواہ کے وراثتی مسائل میں اُلجھائے رکھے گا جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع ممکن ہے۔

قوس
رومانس کا موقع ملے گا۔ مالی لین دین کرنے کا اچھا وقت ہو گا۔ بیرون ملک سے متعلقہ امور میں توجہ رہے گی۔ بزنس کیریئر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوسکے گی۔

جدی
مالی معاملات میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ نجی امور میں محتاط رہیں۔ دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ آپ کی اہمیت و شخصیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔حالات سازگار رہیں گے۔

دلو
تعلیمی سرگرمیوںمیں رجحان ہو گا۔ کسی اجتماعی پروگرام میں شرکت کر سکیں گے۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دلچسپی بڑھا سکے گا۔بیرون ملک روابط بڑھیں گے۔

حوت
آپکی سوچ کا دائرہ وسیع ہو گا۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔

(Visited 54 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں