چین کی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن نے اپنے پائلٹ کے معتلق کیا ناقابل یقین اقدام

چین

بیجنگ : چین کی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن نے اپنے پائلٹ پر خاتون کو کاک پٹ میں بیٹھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت دینے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چینی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن کی ایک پرواز کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون مسافر پائلٹ کی جگہ پر براجمان تھی اور کنٹرول سنبھالا ہوا تھا جس کے بعد پائلٹ کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔

چین کی فضائی کمپنی نے طیارے کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر پائلٹ کا لائسنس منسوخ کرکے تاعمر جہاز اُڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سب سے پہلے چین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول بلاگر نے سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر کی تھی،جس سے چین میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کاک پٹ میں معاون پائلٹ کی سیٹ پر براجمان ہیں اور وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوا رہی ہیں اور ساتھ میں کیپشن لکھا ہوا ہے کہ ’پائلٹ کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں‘۔

چینی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئی تو شہریوں نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر فضائی کمپنی اور پائلٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ایئرگوئیلن نے تحقیقات کیں اور طیارے کے پائلٹ کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اس پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں