آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (10th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
10دسمبر منگل۔

حمل
کسی معاملے میں تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوئی اہم خبر ملے گی۔ کسی مہمان کی آمد متوقع ہے۔ ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کریں۔

ثور
کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مسائل حل ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ کامیابی متوقع ہے۔

جوزا
آپکی اور شریک کار کی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو سکے گی۔ معاملات کو خوش اسلوبی سے نبھانے کی کوشش کریں۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔

سرطان
نئے معاہدے کرتے وقت دستاویزات کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں۔ حاضر دماغی سے کام لیں۔ غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ بعض امور کے متعلق سوالات ذہن میں اُبھر سکیں گے۔

اسد
تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ کاروباری پوزیشن مستحکم ہوگی۔ پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ کسی ذاتی پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سنبلہ
گھریلو امور کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ بعض الجھنوں کو حل کرنے میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ حالات کا مقابلہ کر سکیں گے۔ قوت ارادی میں اضافہ ہوگا۔ ترقی کا رجحان رہے گا۔

loading...

میزان
گھریلو آرائش وغیرہ کی بجائے اپنی توجہ اہم کاموں کی طرف دیں۔ مستقبل کی بہتری کے منصوبے بنانے کا موقع ملے گا۔ مقاصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔ آپ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔

عقرب
رومانوی امور میں احتیاط برتیں۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی قیمتی چیز کی خریداری کر سکیں گے۔ غیر متوقع طور پر کوئی پروگرام بن سکے گا۔ اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

قوس
کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کامیابی کیلئے ان تھک محنت کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ مالی آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف منصوبے بنا سکیں گے۔

جدی
مشترکہ سرمایہ کاری کرتے وقت سوچ سمجھ سے کام لیں۔ مالی معاملات میں جلد بازی نہ کریں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم رہے گا۔

دلو
کسی دوست یا ساتھی وغیرہ کیساتھ مالی لین دین سے اجنتاب کریں۔ مسائل کو حل کرنے میں کوشش جاری رکھیں۔ دوست کے ساتھ مل کر پارٹی وغیرہ کا اہتمام کر سکیں کے۔ حالات سازگار رہیں گے۔

حوت
گھریلو امور کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ بعض الجھنوں کو حل کرنے میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔

(Visited 1,190 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں