آپریشن ردالفساد: ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،2 دہشتگرد ہلاک

ایف سی بلوچستان

کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 235 کلو گرام کی 21 سرنگیں برآمد کر لیں

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں