جوہانسبرگ ٹیسٹ کا آج سے آغاز، گرین شرٹس دو آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اتریں‌ گے

جوہانسبرگ

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم دو آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج جوہانسبرگ میں مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کے لیے دو آل راؤنڈر شاداب خان اور فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں آرام کرایا جائے گا جبکہ یاسر شاہ کو آخری ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سنچورین اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے اوپنر فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

loading...

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ تین میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے اور گرین شرٹس کو کلین سوئپ کا چیلنج درپیش ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں شکست پر جہاں کپتان سرفراز احمد پر تنقید کی جارہی ہے وہیں فاسٹ بولر کے پیس کو لے کر بھی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان

یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 2016 میں مدمقابل آئی تھیں، قومی ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ نے اس میدان پر گزشتہ میچ کینگروز کے خلاف کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی تھی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں