سلمان خان نے سری دیوی کے شوہر پر اپنے گھر آنے پر پابندی کیوں لگائی؟

ملائیکہ اروڑا

ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپورکی دوستی محبت میں بدل گئی ہے

جبکہ ان کے درمیان بڑھتی قربتیں ارجن کپورکے اہل خانہ اور خصوصاً ان کے والد بونی کپور اور سلمان خان کا رشتہ متاثر کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ نظر آرہے تھے لیکن دونوں کا یہی کہنا تھاکہ ان کے درمیان صرف دوستی ہے البتہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب اس بات کا اعتراف کرلیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی محبت بونی کپور اور ان کے قریبی ساتھی سلمان خان کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہے اور اسی لیے سلمان خان نے بونی کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان فلم میں بوس و کنار تو نہیں کرتے …لیکن

دبنگ اداکار سلمان خان کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ فلم غنڈے کے اداکار ارجن کپور ملائیکہ اروڑا سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے محبت کرتے تھے لیکن پھر کچھ عرصے میں وہ دونوں الگ ہوگئے جس کے بعد ارجن نے ملائیکہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور بعداز یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں