پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ فور

لاہور: پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں  ہفتے شروع  ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے۔

جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 4 کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔

loading...
Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں