خواتین کو اس معاملے میں مردوں پر سبقت کیوں حاصل ہے ؟

خواتین

نیویارک: دنیا بھر میں خواتین مردوں سے زیادہ عمر پاتی ہیں اوریہ نر جینین مادہ جینین کے مقابلے زیادہ شرح میں مرنے کی وجہ سے ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیپال سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتی ہیں،دنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ عمر پاتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016 میں عالمی سطح پر دنیا کی آبادی کی اوسط عمر 72 سال تھی لیکن جب اسے مردوں اور خواتین میں تقسیم کیا گیا تو خواتین کی عمر 74 سال دو ماہ ٹھہری جبکہ مردوں کی اوسط عمر 69 سال اور آٹھ ماہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جبکہ 2010 کی مردم شماری کے مطابق امریکہ میں 53،364 افراد کی عمر 100 سال سے زیادہ تھی جن میں صرف 9،162 افراد مرد تھے جبکہ باقی 44،202 خواتین تھیں جو اتنی طویل عمررکھتی تھیں۔

اب یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ آخر خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ کیوں زندہ رہتی ہیں ؟یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈیوڈ جیمز کا کہنا ہے کہ نر جینین مادہ جینین کے مقابلے زیادہ شرح میں مرتے ہیں۔

اس کی ایک ممکنہ وجہ وہ کروموزوم ہو سکتے ہیں جو ہماری جنس کا تعین کرتے ہیں،خواتین میں دو ایکس (XX) کرموزوم ہوتے ہیں۔

جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی (XY) کروموزوم ہوتے ہیں اور انھی کروموزوم میں جین ہوتی ہے، ایکس کروموزوم میں بہت ساری جینز ہوتی ہیں جو آپ کو زندہ رہنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ڈیوڈ جیمز نے بتایا کہ اگر آپ میں جینیاتی طور پر کوئی نقص ہے اور آپ خاتون ہیں تو آپ کے پاس بیک اپ ہے لیکن اگر آپ مرد ہیں تو آپ کے پاس کوئی بیک اپ نہیں ہے۔

چڑیوں میں نر کے پاس دو ایکس کروموزوم ہوتے ہیں اور وہ مادہ چڑیوں سے طویل العمر ہوتے ہیں۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں