آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th May 2019)

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

11مئی ہفتہ۔ کاروباری امور میں تبادلہئ خیال بہتر رہے گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی اور کسی محفل میں شرکت کا موقع ملے گا۔ کچھ امور میں رکاوٹ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

ثور

11مئی ہفتہ۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ مہمانوں کی خاطر مدارات کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان رہیگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

جوزا

11مئی ہفتہ۔ کام کی زیادتی مصروفیت میں اضافہ کرے گی۔ وقت کا صحیح استعمال کریں گے۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہو گا۔ آپ کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔

سرطان

11مئی ہفتہ۔ بعض مسائل کا حل تلاش کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں تجربہ کار افراد کا تعاون مفید رہے گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی، گھریلو معاملات زیرِ غور رہیں گے۔ مالی معاملات میں کامیابی نصیب ہو گی۔

اسد

11مئی ہفتہ۔ نیا کام شروع کرنے کا پروگرام فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اس سلسلے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ بلکہ تجربہ کار افراد سے مشورہ کر لیں۔

سنبلہ

11مئی ہفتہ۔ کسی دیرینہ خواب کے پورا ہونے کا موقع ملے گا۔ پیداواری لحاظ سے یہ مثبت دن ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مالی امور میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ نجی امور توجہ طلب ہوں گے۔

میزان

11مئی ہفتہ۔ کام میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ نہ کریں۔ جتنی محنت کریں گے اتنا پھل پائیں گے۔ آپ کی مقناطیسی شخصیت سے دوسرے متاثر ہوں گے۔ گھریلو امور میں خوشی ملے گی۔

عقرب

11مئی ہفتہ۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ بعض مسائل حل کرنے میں آپ ناکام رہیں گے۔ نئے معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں۔ دستاویزات کے سلسلے میں عدم توجہی نہ برتیں۔

قوس

11مئی ہفتہ۔ گھریلو مسائل حلکرنے کا بہترین وقت ہو گا۔ کسی بھی سنی سنائی خبر پر بغیر تصدیق کے یقین نہ کریں۔ دوسروں کو آپ کے مفید مشورے دے سکیں گے۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

جدی

11مئی ہفتہ۔ معاملات طے کرتے وقت تمام امور کی وضاحتیں کر دیں تا کہ کسی غلط فہمی کا اندیشہ نہ رہے۔ مالی و معاشی معاملات آپ کی طبیعت میں بوجھل پن پیدا کر دیں گے لیکن اہل خانہ کا تعاون سکون دے گا۔

دلو

11مئی ہفتہ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع ہو سکے گا۔ بچوں کے امور میں خاص توجہ دیں۔ گھریلو معاشی مسائل توجہ طلب ہوں گے۔ اس دوران سیاسی حکمت عملی سے کام لیں۔

حوت

11مئی ہفتہ۔ گھریلو ماحول کو خوشگوار بنانا آپ کے ہاتھ میں ہے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت بھی ضروری ہے۔ مالی معاملات درپیش ہوں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی نئے پراجیکٹ میں دلچسپی لیں گے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں