ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا اظہار مسرت

اسلام آباد : بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا، فواد چوہدری نے بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر جشن منایا جا رہا ہے،

کشمیری نوجوان بھارت کے ہارنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے پھوڑ کر اور نعرے لگا کر خوشیاں منائیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی لوگ بھارت کی ورلڈ کپ سے چھٹی ہونے پر مسرت کا اظہارت کررہے ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نت نئے انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں،

پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں