شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے بالی ووڈ میں اپنا جلوہ دکھا ہی دیا

شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے بھی بالی ووڈ میں اپنا جلوہ دکھا دیا۔

کچھ ماہ قبل شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی فلم نگری میں انٹری سے متعلق اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آریان خان ابتدائی طور پر فلم نگری میں اداکاری نہیں بلکہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ کنگ خان کے اعلان کے بعد سے ہی اُن کے مداحوں کو آریان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اب خان فیملی کے اس بیٹے کی پہلی فلم کا پرومو جاری کردیا گیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہالی ووڈ فلم ’دی لوائن کنگ‘ کا چھوٹا سا پرومو پوسٹ کیا جس میں فلم کے مشہور کردار ’سمبا‘ کو دکھایا گیا ہے،اس پرومو کی خاص بات یہ ہے کہ ’سمبا‘ کی پس پردہ آواز شاہ رخ خان کے بیٹے ’آریان خان‘ کی ہے ۔

شاہ رخ خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ نوجوان شیر نے ٹوئٹ نہیں کی اس لئے میں اُن کی طرف سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی ڈزنی فلم انڈیا اور دیگر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ کیا آریان کی آواز میری آواز سے ملتی جلتی ہے یا یہ میری ہی آواز ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’لوائن آف کنگ ‘ کا اینی میٹڈ ورژن انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا جس میں ’مفاصہ‘ کے کرداد میں شاہ رخ خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، فلم رواں ماہ 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں