سالگرہ پر بی ایم ڈبلیو کیوں گفٹ کی؟ نوجوان نے گاڑی دریا میں ڈبو دی

بی ایم ڈبلیو

اپنی سالگرہ پر متوقع یا پسندیدہ تحفہ موصول نہ ہونے پر مایوسی ایک فطری عمل ہے لیکن کیا آپ نے کبھی اس تحفے کو پھینکنے یا ضائع کرنے کی کوشش کی۔

یقینی طور پر آپ کا جواب نفی میں ہو گا لیکن بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی ایک شخص نے سالگرہ پر پسندیدہ تحفہ نہ ملنے پر اسے دریا میں ڈبو دیا۔

بھارتی ریاست یمنیٰ نگر کے رہائشی ایک نوجوان کو اس کے والدین نے سالگرہ پر بی ایم ڈبلیو کا تحفہ دیا لیکن نوجوان کو یہ تحفہ دیکھ کر اس حد تک غصہ آیا کہ اس نے اس بیش قیمت تحفے کو دریا میں ڈبو دیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

’ہواوے‘ کا امریکی اور گوگل پابندیوں کے بعد اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف

رپورٹس کے مطابق نوجوان نے اپنے والدین سے بی ایم ڈبلیو کی جگہ جیگوار گاڑی کے تحفے کا مطالبہ کیا تھا لیکن والدین کی جانب سے پسند کا تحفہ نہ ملنے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گاڑی کو دریا میں ڈبو دیا۔

نوجوان نے گاڑی ڈبونے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔

بعدازاں اپنی غلطی کا اندازہ ہونے پر مذکورہ نوجوان نے گاڑی کو مقامی ڈرائیورز سے مدد سے نکالنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہا۔

مذکورہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کی مالیت 35لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ بھارت میں جیگوار کی مالیت 40 سے 50لاکھ روپے ہے۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں