آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
11ستمبر بدھ۔

حمل
حکام بالا سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

ثور
سفر کرنا سود مند رہے گا۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔تقریبات‘ دعوتیں ‘ میل ملاقات ہو سکیں گی۔

جوزا
گھریلو معاملات میں مصروف ہونگے۔ مالی امور میں منافع کا رجحان ہو گا۔ لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔

سرطان
رومانوی امور توجہ طلب ہوں گے۔ شراکت اور شادی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز رہے گی۔ شریک حیات اچھا کردار ادا کرے گا۔ ذہنی و جسمانی صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسد
کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ اپنے وقت کا استعمال صحیح کاموں پر کریں۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔اہل خانہ کے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

سنبلہ
نجی امور میں خوشی نصیب ہو گی۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ مالی حساب کتاب بہتر طور پر ہو سکے گا۔تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ غیر متوقع طور پر کوئی پروگرام بن سکے گا۔

loading...

میزان
گھر کی مرمت و آرائش وغیرہ کا موقع ملے گا۔ 24گھنٹوں میں ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں جو آپ کو اپنے مقصد کے لئے نزدیک لے جائیں گے۔

عقرب
بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھ ے گی۔ ملازمت‘ صحت اور روپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہیں۔ کاروباری معاملات میں مصروفیت رہے گی۔

قوس
گھریلو امور کے لےے بھی وقت نکالنا ضروری ہے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ اچھے لوگوں کا تعاون مفید ثابت ہوگا۔

جدی
ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ فنکارانہ صلاحیتیں ابھر سکتی ہیں۔ کاروباری معاملات روٹین کے مطابق رہیں گے۔ کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

دلو
ذاتی معاملات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کریں۔ شر پسند عناصر سے محتاط رہیں۔ اہل خانہ کے ساتھ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ جائیداد کی خرید و فروخت سودمند رہے گی۔

حوت
اہم ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ نفسیاتی تجربہ کرنے کے بعد آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے۔دوست کے ساتھ مل کر پارٹی وغیرہ کا اہتمام کر سکیں کے۔

(Visited 48 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں