آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th Oct 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
11اکتوبر جمعہ۔

حمل
کسی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ خود اعتمادی میں زیادتی کے باعث کئی امور میں مسائل کا اندیشہ ہے اور عزیز و اقارب کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ یہی بہترین خوبی ہے۔

ثور
لوگوں کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ کاروباری امور میں حاسدین ٹانگ اڑا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں اور دوستوں کا تعاون رہے گا۔ ذاتی امور میں قسمت کا ساتھ رہے گا۔

جوزا
معلومات میں اضافہ ہو گا۔ قانونی امور پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا اندیشہ ہے پہلے سے ہی اپنی بہتر حکمت عملی رکھیں۔ اولاد سے متعلقہ امور توجہ طلب رہیں گے۔

سرطان
شراکت داری کرتے وقت محتاط رویہ اپنائیں۔ ملازم پیشہ افراد ملازمت کی تبدیلی کا سوچ سکتے ہیں اور آمدن کیساتھ کیساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

اسد
خوابوں کی بجائے حقیقت کا سامنا کریں۔ محنت و لگن سے کام کریں۔ کام میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے اوردوستوں کیساتھ تعاون کرنے کے کام آ سکیںگے۔ محنت رنگ لائے گی۔

سنبلہ
کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ مالی معاملات میں خاص احتیاط برتیں۔ جائیداد سے متعلقہ امور ذہن الجھن کا شکار رہے گا اور وراثتی مسائل بھی مشکل سے دو چار کر سکتے ہیں۔

میزان
ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔ سماجی امور میں منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بعض پروگراموں میں رد و بدل کا امکان ہے۔ دوران بحث تحمل مزاجی سے کام لیں اور جذبات قابو میں رکھیں۔

عقرب
اچانک کوئی واقع رونما ہو سکتا ہے جس سے روز مرّہ کے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں اور کاروباری امور بھی تا ںخیر کا شکار رہیں گے۔ مالی لین دین کے امور میں اُلجھائے رکھے گا۔

قوس
دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت سیاسی حکمت عملی سے کام لیں۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ اولاد کو حصول تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے میں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جدی
مالی پوزیشن مضبوط ہو گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہےگا۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

دلو
کسی تنظیم وغیرہ میں شمولیت کر سکیں گے۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور کو خاص اہمیت دے گا۔ والدین کیساتھ تعلقات مستحکم رہ سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

حوت
کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ کام کی زیادتی میں آرام کا وقفہ بہت ضروری ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔دوست تعاون کریں گے۔

(Visited 728 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں